لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پربھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزجمعتہ المبارک پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں مساجد وامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔لاہور پولیس نے کورونا ایمر جنسی صورتحال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جاری کردہ20 نکاتی ہدایات پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا۔