لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے قانون نے لاہور میں نکلسن روڈ (بوڑھ والا چوک تا حاجی کیمپ) کا نام تبدیل کرکے نیا نام نوابزادہ نصراللہ خان روڈ اور کوٹھہ سویرا روڈ کا نام تبدیل کرکے ذوالفقار علی شہید روڈ رکھنے کی تجویز منظور کر لی۔ یہ منظوری آج سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے کمیٹی کے 29 ویں اجلاس میں دی گئی۔