عمران خان دو برس میں 5بار معاشی ٹیم تبدیل کرچکے:پیر اشرف رسول

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی قیادت نے جمہوریت کے فروغ ، پاکستان کے حقوق اور عوام کی فلاح کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ جمہوری اقدار کے فروغ کی خاطر لگایا گیا آج بھی اپنے اس موقف کے ساتھ کھڑے ہیں جو شخص دو سالوں میں پانچ بار اپنی معاشی ٹیم تبدیل کرچکا ہے وہ معیشت کی گاڑی پٹری پر نہیں ڈال سکتا پاکستان پر ایسا وزیراعظم مسلط ہے جو عوام کے حقوق کے تحفظ کا دعویدار ہے مگر عوامی ریلیف کی خاطر کوئی اقدام اٹھانے کو تیار نہیں الٹا مہنگائی میں شدید اضافے کے ذریعے غریب عوام کی کمر توڑے ہوئے ہے‘ نواز لیگ کے دور اقتدار میں عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی پیشگوئیاں کررہے تھے بدقسمتی سے آج کوئی عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کی معیشت کے متعلق اچھی خبریں نہیں دے رہا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...