سکھر میں صفائی کی ابتر صوتحال، میونسپل افسران کے دورے فوٹو سیشن تک محدود

سکھر(بیورورپورٹ) میونسپل کمشنر سکھر کے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے بے سو د ہو کر رہ گئے والس روڈ ، بندروڈ ، منزل گاہ گرائونڈ ، لطیف پارک ، حیدری مسجد ، بھکر چوک ،قریشی روڈ ،بھوسہ لائن ، مہران اسکول سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز بھی گٹر نالیاں ابلنے سے گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں شہر میں نکاسی آب کے مفلوج سٹم صرافہ بازار، جیلانی روڈ ،مرکز اسٹیشن روڈ،سوکھا تالاب، مقام روڈ ،حسینی روڈ، مائیکرو کالونی،گڈانی پھاٹک روڈ، تانگہ اسٹینڈ،بھوسہ لائن،نمائش چوک،نیو پنڈ، پولیس لائن،آغا بدر الدین کالونی،سائیٹ ایریا، گولیمار، ریجنٹ ،واٹر ورکس روڈ ودیگر رہائشی و تجارتی علاقوں میں ، جگہ جگہ گندگی ، کچرے کے ڈھیروں نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کرکے رکھ دیا ہے شہریوں نے شہر میں صفائی و ستھرائی کی ابتر حالت پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی بارشوں اور صفائی کے حوالے سے مئیر سکھر کے اجلاس اور افسران کے دورے صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں عملی طور پر کچھ کام نظر نہیں آرہا ہے لطیف پارک اطراف کے علاقوں میں پچھلے ایک ماہ سے نکاسی آب کا نظام مفلوج ہے شکایت کے باوجود افسران نے اپنی آنکھیں کان بند کر رکھے ہیں شہریوںنے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر سکھر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی و ستھرائی کی ابتر حالت کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن