سکھر(بیورورپورٹ)پنوعاقل سے تعلق رکھنے والے قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم دو بھائیوں عبدالسلام اور نصراللہ آرائیں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے بھائی کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر سکھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اشاروں میں نعرے بازی کی اس موقع پر دونوں بھائیوں نے میڈیا کو ایک تحریر پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے بھائی نے باپ کی جانب سے چھوڑی گئی جائیداد پر قبضہ کرلیا ہے اور ہمارے مانگنے پر ہمیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے اور دیگر سنگین نوعیت کی دھمکیاں دے رہا ہے ہماری حکام بالا سے اپیل ہے کہ ہم قوت سماعت اور قوت گویائی سے محروم بھائیوں کو ان کا حق دلایا جائے۔