عیدالاضحی سےمتعلق رہنمااصول تیار،تمام صوبوں کوآگاہ کردیاگیا

Jul 11, 2020 | 10:06

ویب ڈیسک

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر کوآگاہ کیاگیاہے کہ عیدالاضحی سے متعلق رہنمااصول تیار کرلئے گئے ہیں جن سے تمام صوبوں کو آگاہ کردیاگیاہے۔عیدالاضحی، مویشی منڈی کے انتظام، کوروناوباء کے پھیلائو کی صورتحال اوراس سے بچائو کی ادویات کی دستیابی کاجائزہ لینے کے لئے نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے منصوبہ بندی وترقی اورخصوصی اقدامات کے وزیراسدعمرنے مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلے برقراررکھنے ،قواعدوضوابط پرعملدرآمد کے علاوہ مویشیوں کے الگ الگ غول قائم کرنے کے لئے نگرانی کاایک موثرطریقہ کارتیارکرنے کی ہدایت کی۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرنے مویشی منڈیاں مخصوص مدت کے لئے شہروں کے باہر قائم کرنے ،منڈیوں میں جانورلانے والے افراد کاٹیسٹ لازمی قرار دینے اورقواعدوضوابط پر عملدرآمد کے لئے علماء کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز پیش کی۔این سی او سی کو بتایاگیا کہ عالمی ادارہ صحت نے کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا اورپاکستانی اعدادوشمار کو مصدقہ قراردیاہے۔

مزیدخبریں