لاہورسمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں گرج چمک کےساتھ موسلا دھاربارش کاامکان

Jul 11, 2020 | 11:25

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو رات ہونیوالی  بارش کی وجہ پنجاب  بھر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا ، مشرقی بلوچستان ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں نارووال، سیالکوٹ ، جہلم ، گجرات ، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں موسلا دھار بارش   کا امکان ہے  جبکہ لاہور ، سرگودھا ، راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت یوں ہے : اسلام آباد 25 ڈگری سنٹی گریڈ ،  لاہور 26 ، کراچی 31 ، پشاور 29 ، کوئٹہ 23 ، گلگت 17 ، مری19اور مظفرآباد ب22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ 
مقبوضہ کشمیر سے متعلق محکمہ موسمیات  کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر ، جموں ، لیہ ، پلوامہ ، اننت ناگ اسلام آباد ، شوپیاں اور بارہمولا میں بارش اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور جزوی طور پرمطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے.

مزیدخبریں