پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران 11سو زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران سونا 41سو روپے مہنگا ہوکر1لاکھ 8ہزار 900 روپے فی تولہ پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ35,051 سے شروع ہوکر 1139 پوائنٹس کے اضافے سے 36,190 پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران 1274بینڈز میں کاروبار ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران 1.74 ارب شیئرزکے سودوں ہوئے جن کی مالیت 61 ارب رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 199 ارب بڑھ کر 6841 ارب روپے ہے۔
سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔ ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 41 سو روپے کا اضافہ ہوا۔41سو روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 1لاکھ 4ہزار800 سے بڑھ کر1لاکھ 8 ہزار900 روپے پر پہنچ گیا۔
ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر14پیسے مہنگا ہوگیا۔ 14پیسے کے اضافے سے ڈالر 166.21 سے بڑھ کر166.35 پر بند ہوا۔