امریکی میں ہونے والی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس انسان کے پورے جسم کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے دنیا بھر میں کورونا کی رپورٹس کا جائزہ لے کر نئی تحقیق جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس صرف پھیپھڑوں کو ہی نہیں بلکہ تمام اہم اعضا کو متاثر کرتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس، جگر، گردے، دل، دماغ، اعصابی نظام اور معدے کی نالی کو بھی متاثر کرتا ہے، کورونا وائرس اہم اعضا میں خون کے کلاٹس بنانے کا باعث بنتا ہے۔تحقیق کے مطابق کورونا کے باعث دل کی دھڑکن متاثر ہوتی ہے، جلد پر ریشز بنتے ہیں، کورونا کے باعث سر درد، چکر آنا، پٹھوں اور معدے میں تکلیف جیسی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کو پھیپھڑوں کے علاج کے ساتھ ساتھ جگر، دل اور دماغ کو پہننے والے نقصان کا علاج بھی کرنا چاہیے، ان تمام اعضا کے خلیوں میں موجود "اے سی ای 2 "نامی ریسپٹر کے ذریعہ وائرس خلیوں کو تباہ کرتا ہے۔تحقیق کے مطابق وائرس لبلبہ کو بھی نقصان پہنچاتا ہے جس سے ذیابیطس کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہوجاتی ہے، وائرس دماغ کو بھی متاثر کرتا ہے مگر دماغ کے اکثر مسائل کورونا کے علاج سے سامنے آتے ہیں۔