لاہور( خصوصی نامہ نگار )عیدالاضحی قریب آتے ہی سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن)کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی. قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحی کے قریب آتے ہی سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے،ٹماٹر 140 روپے فی کلو، پیاز 70 روپے ، ہرا دھنیا 250 روپے ،سبز مرچ 150 روپے اورادرک کی قیمت 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔سبزی فروشوں نے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ نرخ ہوا میں اڑا دیئے ہیں،شہر میں تعینات کیے گئے درجنوں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ٹھنڈے کمروں میں آرام کرتے رہتے ہیں۔ مطالبہ ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹ کواپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دینے کا پابند کیا جائے۔
عیدالاضحی قریب آتے ہی سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی
Jul 11, 2020 | 18:24