لاہور( خصوصی نامہ نگار)پنجاب میں لوکل گورنمنٹ نظام دوبارہ بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی. قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کی عدم موجودگی میں نچلی سطح کی مسائل نظر انداز ہو رہے ہیں،موجودہ پنجاب حکومت نے لوکل باڈی کے نمائندوں کو ان کے جمہوری حق سے محروم کیا ہے،دو سال سے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کا سسٹم غیر فعال ہو کر رہ گیا ہے،لوکل گورنمنٹ سسٹم کے بغیر گلی محلوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے،امید ہے سپریم کورٹ مقامی اداروں کو آئین کے مطابق تحفظ عطا کرے گی. مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ پنجاب کا لوکل گورنمنٹ سسٹم دوبارہ بحال کرنے کا حکم جاری کرے اورموجودہ حکومت کے غیر آئینی و غیر قانون اقدام کا بھی نوٹس لے۔