پاکستان تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ا دی

Jul 11, 2020 | 18:48

نامہ نگار خصوصی

لاہور( خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس ملک دشمنی اور قومی اداروں کے کردار کی اہمیت کے منافی ہے۔اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے ذریعے جاوید ہاشمی غداری کے مرتکب ہوئے،باغی کی شکل میں جاوید ہاشمی حقیقتاً داغی ہے اور ان کے عزائم کسی خاص جماعت کی ترجمانی کرتے ہیں۔مطالبہ ہے کہ جاوید ہاشمی کیخلاف ملک دشمنی پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں