لاہور( خصوصی نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجد کا درجہ بحال کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 ویں صدی کی عظیم یادگار مسجد کو دوبارہ بحال کرنا رجب طیب اردگان کا جراتمندانہ فیصلہ ہے، اس فیصلے سے نہ صرف ترک عوام بلکہ تمام امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردگان کے اس فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آیا صوفیہ مسجد دنیا بھر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے، 1453ء میں حضرت سلطان محمد فاتح رحمتہ اللہ علیہ کے دور میں قائم کردہ اس مسجد کو 1935ء میں میوزیم بنا دیا گیا تھا۔