حکومت پنجاب نے جو ایس او پی جاری کئے ہوئے ہیں ان پر عوام کی طرف سے عمل درآمد نہ کرنے کا رحجان پایا جاتا ہے

لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب میں کرونا کی وجہ سے حکومت پنجاب نے جو ایس او پی جاری کئے ہوئے ہیں ان پر عوام کی طرف سے عمل درآمد نہ کرنے کا رحجان پایا جاتا ہے, لوگ اس بیماری کو سریس نہیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے کہ دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔ اس حوالے سے حکومت پنجاب کی تیار کر دہ ایک ماہ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری طور پر صوبے میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں تقریبا 92 ہزار 110 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ حکومت نے اس پر 6 کروڑ 13 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے ہیں۔ صوبے بھر کی مختلف مارکیٹس میں 18 ہزار 539 ایس او پی کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ انڈسٹری میں204 خلاف ورزیاں، ٹرانسپورٹ کی 26 ہزار 166 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی ہیں ۔ تاہم صرف گزشتہ جمعہ کے روز 2168 خلاف ورزیاں روپورٹ ہوئی ہیں۔ جس میں 245 مارکیٹوں اور 526 ٹرانسپورٹ کی خلاف ورزیاں شامل ہیں ۔ اس حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تاجر ، انڈسٹری، اور ٹرانسپورٹر نے وعدے کئے تھے کہ وہ خلاف ورزی کو روکیں گے لیکن ان کی طرف سے پیسہ کمانے اور خلاف ورزی کی سب سے زیادہ شکایات موصول ہورہی ہیں جس کی وجہ سے صورتحال سنگین ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں تاہم عوام کی طرف سے بھی اس وائرس پر سنجیدگی کا رویہ نہیں دیکھا یا جارہا ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن