پنجاب حکومت نے فلاحی اداروں کو آئندہ ماہ کی پندرہ تاریخ سے قبل پنجاب چیئرٹی کمشن میں اندراج کروانے کیلئے کہا ہے ۔یاد رہے کہ پنجاب چیئرٹی ایکٹ دوہزار اٹھارہ کے تحت پنجاب چیئرٹی کمشن قائم کیا گیا ہے۔
ادھر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ غیر سرکاری تنظیموں ٹرسٹ اور سوسائیٹیوں کی سہولت کیلئے ایک ویب رجسٹریشن پورٹل بھی قائم کردیا گیا ہے۔ادارے ویب سائٹ www.charitycommission.punjab.gov.pk پر اندراج کرواسکتے ہیں۔