لاہور (نیوزرپورٹر) سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ، چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس( ر) میاں محبوب احمد، جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان، چیف جسٹس(ر) اعجاز نثار، میاں فاروق الطاف ، سینیٹر ولید اقبال ، سینیٹرمشاہد حسین سید،چودھری نعیم حسین چٹھہ، کارکنان تحریک پاکستان کرنل(ر) محمدسلیم ملک ، خواجہ خورشید وائیں ، میاں ابراہیم طاہر، بیگم ثریا خورشید، بیگم مہناز رفیع اور ورکرز ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشیدنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن ایم کے انور بغدادی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کے انور بغدادی نے اپنی زندگی پاکستان کی تعمیروترقی اور نظریۂ پاکستان کی ترویج واشاعت کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ وہ سراپا پاکستان تھے اور پاکستان سے محبت ان کے رگ وپے میں رچی بسی تھی۔ بیان میں سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہارکیا گیا اور ایم کے انور بغدادی کی مغفرت کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا ایم کے انور بغدادی کی وفات پر اظہار تعزیت
Jul 11, 2021