راولپنڈی (اسپورٹس رپورٹر )زلمی فاؤنڈیشن، وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے مذہبی ہم آہنگی کے فروع کے لیے چرچز کی ٹیموں کے درمیان ہارمونی کرکٹ لیگ راولپنڈی میں شروع ہوگئیوزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔سینیٹر انور لال ، کارڈینال جوزف کاٹس،بشپ سیمیوئل ازریا ، کرسٹوفر شیرف (کنٹری کوآرڈی نیٹر چرچر کرکٹ چیپٹر) ، ڈاکٹر سڈرک (چیف انوویشن آفیسر زلمی فاؤنڈیشن ) اور جنرل سیکرٹری اوقاف ویلفئیر ایسوسی ایشن میاں عبدالقادر سکندی بھی موجود تھے۔وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کھیلوں کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔ہارمونی کرکٹ لیگ کے زریعے مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیا ہے۔۔ڈاکٹرسڈرک ،چیف انوویشن آفیسر زلمی فاؤنڈیشن نے کہا کہ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کھیلوں کے لیے فروغ کے لیے کوشاں ہیں ۔کھیلوں کے ساتھ صحت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بھی نوجوانوں کو متحرک کررہے ہیں۔ اس موقع پر ۔سینیٹر انور لال ، کارڈینال جوزف کاٹس،بشپ سیمیوئل ازریا ، کرسٹوفر شیرف (کنٹری کوآرڈی نیٹر چرچر کرکٹ چیپٹر) نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں سلویشن آرمی نے فاطمہ ڈیسیپلز ، دوسرے میچ میں فاطمہ ڈیسیپلز سینٹ اسٹیفن ٹائٹنر اور تیسرے میچ میں سلویشن آرمی نے سینٹ اسٹفین تائٹنرز کو شکست دی۔ ٹورنامنٹ بارہ جولائی تک جاری رہے۔ فائنل میں دو بہترین ٹیمیں بارہ جولائی کو آمنے سامنے ہوگی۔