اتر پردیش (این این آئی )بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں ایک مسلمان شخص نے سیکورٹی اہلکار سے قدیم بھارتی مسجد کا پتہ پوچھ لیا جس سے اسکے لیے مصیبت کھڑی ہو گئی اور اسے پولیس اٹھا لے گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بلال احمد نامی شخص نے ایودھیا میںایک سیکورٹی اہلکار سے بابری مسجد کے بارے میں پوچھا کہ وہ کہاں پر تھی اور کیا وہ اس جگہ کو دیکھ سکتا ہے ۔ اس سوال پر سیکورٹی اہلکار کے ذہن میں شبہ پیدا ہوا اور اس نے فوری طور پر پولیس کو خبر کر دی ۔ خفیہ ایجنسیوں اور پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بلال سے پوچھ گچھ شرو ع کردی۔ سرینگر سے شائع ہونے والے اخبارروزنامہ’’سرینگر نیوز‘‘ کی ایک خبر کے مطابق بلال مراد آباد شہر کا رہنے والا ہے ۔