مکہ مکرمہ (ممتاز احمد بڈانی) ترجمان حج سیکورٹی بریگیڈئیر سامی الشویرخ نے کہا حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 20 افراد کے خلاف کارروائی کی۔ حج اجازت نامے کے بغیر حرم مکی شریف اور مشاعر مقدسہ جانے کی کوشش کرنے والوں کو چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا۔ ہر ایک کو 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ لے جانے والے تمام راستوں پر مستقل اور عارضی چوکیاں قائم ہیں۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر حج سکیورٹی فورس 13 ذو الحجہ تک ڈیوٹی دے گی۔
حج اجازت ناموں کے بغیر حرم شریف مشاعر مقدسہ جانے کی کوشش‘ 20 افراد گرفتار
Jul 11, 2021