اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دسواں سی پیک جے سی سی اجلاس 16جولائی کو وڈیو لنک پرہوگا، اسد عمر اور وائس چیئرمین این ڈی آر سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دسواں سی پیک جے سی سی اجلاس 16جولائی کو وڈیو لنک پرہوگا،اسد عمر اور وائس چیئرمین این ڈی آر سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے متعلق فیصلوں کیلئے جے سی سی اجلاس اعلی ٰسطح کا فورم ہے،اجلاس میں منصوبوں کاجائزہ لیاجائے گا ۔
دسواں سی پیک جے سی سی اجلاس 16جولائی کو وڈیو لنک پرہوگا،عاصم سلیم باجوہ
Jul 11, 2021