سستی سبزی بیچنے پر گرانفروشی کا مقدمہ، دکاندار کو تاحکم ثانی گرفتارکرنے سے روک دیا

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سبزی سستی فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف گراں فروشی کا مقدمہ میں سیشن عدالت نے رائیونڈ پولیس کو سبزی فروش وقاص کو تاحکم ثانی گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے شہری وقاص کی مہنگی سبزی فروخت کرنے کے مقدمہ میں بھی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام نے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست ضمانت میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے مہنگی سبزی سستی فروخت کرنے کے الزام میں بلاجواز مقدمہ درج کررکھا ہے۔ پولیس کی جانب سے پہلے سستی سبزی بیچنے کا مقدمہ درج کروایا گیا جس میں ضمانت کنفرم ہوئی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے انتقامی کارروائی کیلئے مقدمہ درج کیا۔

ای پیپر دی نیشن