عدلیہ مخالف تقریرکیس ‘ پی پی رہنما مسعود الرحمن عباسی کوکو جیل بھجوانے کا حکم

Jul 11, 2021

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سینئر سول جج عامر عزیزخان کی عدالت نے عدلیہ مخالف تقریرکیس میں گرفتار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائ￿  مسعود الرحمن عباسی کو جوڈیشل کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کی جانب سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیاگیا، اس موقع پر تفتیشی افسر نے ریکارڈ عدالت پیش کرتے ہوئے مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور مسعود الرحمن عباسی کو جوڈیشل کرتے ہوئے اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم سنادیا۔یاد رہے کہ ملزم نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف تقریر کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور سپریم کورٹ آف پاکستان ملزم کا معافی نامہ مسترد کرچکی ہے۔

مزیدخبریں