لاہور(اپنے نامہ نگار سے) کینٹ کچہری لاہور نے ارطغرل غازی کے ہیرو اینگن آلتان سے فراڈ کیس کی سماعت میں ملزم کاشف ضمیر کے جوڈیشل ریمانڈ میںچودہ روزہ توسیع کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج انعام الٰہی نے کیس پر سماعت کی پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے ارطغرل ڈرامہ کے ہیرو اینگن آلتان کو نو کروڑ کا جعلی چیک دیا تھا۔