ملتان (سپیشل رپورٹر)ٖوفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سید فخرامام نے کہا ہے کہ ملتان میں مینگو فسٹیول کا انعقاد ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ ملتان کا آم پاکستان کے ساتھ ساتھ غیر ممالک میں بھی بہت مقبول ہے اور ملتان کی پہچان ہے،حکومت آم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف جارہی ہے۔آسٹریلیامیں آم کی زیادہ پیداوار کا راز جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال سے زراعت اور آم کی پیداوار میں اضافہ سے آم کی ایکسپورٹ بڑھے گی۔ہم زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے چین سے بھی تعاون حاصل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مینگو گرورز،ایکسپور ٹر ز کے نمائندوں اور زرعی سائنسدانوں نے وفاقی وزیر کو مختلف گزارشاتو تجاویز پیش کیں۔ بعدازاں وفاقی وزیر سید فخر امام نے مینگو فسٹیول میں لگائے گئے آموں کی مختلف اقسام کے سٹالز کا وزٹ کیا اور زرعی سا ئنسدانوں اور تر قی پسند فارمرز کی کوششوں کو سراہا۔دریں اثناء وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی آبادی میں ایک بڑا حصہ نوجوان طلباء و طالبات کا ہے ان کو اچھی تعلیم و تربیت اور ہنر سے آرستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار و فاقی وزیر سید فخر امام نے ملتان کے ایک نجی کالج میں تقریب تقسیم انعامات کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کا سرمایہ ہیں اور یہی لوگ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ہمارے تعلیمی اداروں کو فنی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دینا ہو گی تاکہ ہماری نالج پاور اور فنی صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔وفاقی وزیر سید فخر امام نے نجی کالج کے ہونہار اور ملتان بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیئے۔
آم ملتان کی پہچان، غیر ممالک میں بھی مقبول ہیں، فخرامام
Jul 11, 2021