شجاع آباد (خبر نگار)بیٹیوں کی فرمائش پر ادھار آم لینے والا 500 روپے ادا نہ کرسکا، زمیندار کا تشدد تفصیل کے مطابق ناصرموڑ موضع نوشہرہ کے رہائشی غریب مزدور غلام اصغر جس کی سات بیٹیاں ہیں نے باپ سے آم کھانے کی خواہش کا اظہار کیا جوکہ باپ ان کی خواہش کو رد نہ کرسکا اور قریبی آموں کے باغ سے زمیندار سے500روپے کے آم ادھار لے آیا گزشتہ روز زمیندار اپنے ساتھیوں جن میں جاوید‘عمران‘ واحد بخش‘ جعفر آئے اور آموں کے رقم طلب کی غریب مزدور نے چند کی مہلت مانگی زمیندار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ غریب مزدور کو سریوں سے مبینہ طورپر وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا جس سے غریب مزدور کی ٹانگ ٹوٹ گئی ریسیکو نے شدید زخمی اصغر کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کیا تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی بیٹیو ں نے روتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں تھا ہم کبھی والد سے آم کھانے کی خواہش کا اظہار نہ کرتے ۔