لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکن کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے قبل مزید مشکلات کا شکار ہو گئی ۔ کوچ گرانٹ فلاور اور ڈیٹا اینالسٹ نیروشن کے بعد ایک کرکٹر بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کھلاڑی سیریز کی تیاری کیلئے گروپس میں پریکٹس کر رہے تھے جبکہ بھارتی ٹیم کو سریز کا نیا شیڈول بھی ارسال کر دیا گیا تاہم گزشتہ روز میزبان ٹیم کے بلے باز سنڈیون ویرا کوڈی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔