’ابّو جان! آپکا بیٹا آپکو بہت یاد کررہا ہے‘شعیب ملک والد کی یاد میں غمزدہ

Jul 11, 2021

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈ شعیب ملک اپنے مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے غمزدہ ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 39 سالہ شعیب ملک نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے والد کی قبر پر حاضری دے رہے ہیں اور ہاتھ اْٹھائے اْن کے لیے دْعائے مغفرت کر رہے ہیں۔ شعیب ملک نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میرے والد، میرے ہیرو، میرا چمکتا ہوا ستارہ، کاش! آپ میرے ساتھ ہوتے،ابّو جان! آپ کا بیٹا آپ کو بہت یاد کررہا ہے‘‘۔ رنجیدہ ٹویٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد اْنہیں حوصلہ دیتی ہوئے نظر آئی۔

مزیدخبریں