لا ہو ر (وقائع نگار)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے کلاشنکوف کلچر کیخلاف جاری کریک ڈائون کے نتیجے میں شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے۔رواں سال چھ ماہ آٹھ دن کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش پر 3 ہزار 856 مقدمات درج کئے گئے۔ 4 ہزار 213 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 53 جدید کلاشنکوفیں،396 بڑی رائفلیں،217 بندوقیں، 3 ہزار 489 پسٹل، 29 ریوالورز،4 کاربین اور 42 ہزار سے زائد گولیاں برآمدکر لی گئیں۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ اسلحہ کی تشہیر کسی صورت قابل قبول نہیں اور لاہور میں کلاشنکوف کلچر کی کوئی گنجائش نہیں۔ شہرکو امن کا گہوارہ بنایا جائیگا۔سی سی پی او لاہور نیشادی بیاہ و دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کیخلاف بھی سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔