اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ایزی پیسہ سے2021کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 32 ملین یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ایزی پیسہ ،ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے سی ای او ایم مدثر عاقل نے کہا ہے کہ صارفین کی جانب سے بلوں کی ادائیگی کی مد میں ایزی پیسہ کے ذریعے 56 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بجلی کی ادائیگی ایک مشکل اور تکلیف دہ مرحلہ تھا تاہم ایزی پیسہ کی سہولت سے صارفین اب باآسانی گھر بیٹھے واجبات بروقت ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی ٹیلی نار صارفین کی سہولیات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے اور ٹیلی نار کے بل پے منٹ فیچر کے ذریعے کوئی بھی 240 مختلف اداروں کے بلز کی ادائیگی کر سکتا ہے۔
ایزی پیسہ سے2021کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 32 ملین یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی
Jul 11, 2021