ملتان (سپورٹس ڈیسک) قومی بیٹنگ لائن پھر فلاپ ٗ انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں52 رنزسے شکست دیدی۔ انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.2 اوورز میں تمام وکٹیں گنوا کر 247 رنز بنائے۔ 247 رنزکے تعاقب میں قومی ٹیم41 اوورز میں 195رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی ٗ حسن علی کے پانچ شکار کیے۔دوسری جانب انگلینڈ کی جانب سے اوپننگ بلے باز فلپ سالٹ نے دس چوکوں کی مدد سے 60 ٗڈیوڈ میلان اور زیک کارویلی بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے۔ جیمز وینس نے چھ چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی اننگزکھیلی ۔کپتان بین سٹوکس نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنائے۔ لیوس جوریج رے نے چار چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔لیوس جورج نے چار چوکوں کی مدد سے40 ٗجوہن سمپ سن نے دو چوکوں کی مددسے 17 رنز بنائے۔ کیریج اوورٹون بغیر کوئی رنزبنائے آئوٹ ہوئے۔ برے ڈین کیزرنے دو چوکوں کی مدد سے 31 ٗ ثاقب محمود نے 8 ٗ میٹ پریکسن ناٹ آئوٹ7 رنزبنائے۔پاکستان کی جانب سے بائولر حسن علی نے پانچ ٗ شاہین شاہ آفریدی1 ٗ حارث رئوف 2 ٗشاداب خان اور سعود شکیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بعد میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی اوپننگ بلے باز امام الحق ایک سکور بناکر پویلین لوٹے ۔ فخر زمان نے کافی مزاحمت کی 45 گیندوں پر10 سکور بناسکے ۔ محمد رضوان نے ایک سکور بنایا ۔بعد میں آنیوالے صہیب مقصود نے دو چھکوں کی مدد سے19 اور شاداب خان نے تین چوکوں کی مدد سے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ سعود شکیل نے چار چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی اننگز کھیلی ٗ حسن علی نے دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی 18 ٗحارث رئوف نے ایک سکور بنایا۔انگلینڈ کی جانب سے بائولر لیوس جوریج رے نے تین ٗ ثاقب محمود ٗ کیریج اوور ٹون اور پریکسن نے دو ٗ دو جبکہ بریڈن کریس نے ایک وکٹ لی۔