پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز کا شماریاتی و تجزیاتی جائزہ تحریر: رشید ارشد سلیمی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی 18 ویں سیریز 8جولائی سے برطانیہ کے شہر کارڈف میں شروع ہوچکی ہے۔ اب تک کھیلی گئی سترہ سیریز میں سے پاکستان صرف تین سیریز میں فاتح رہا جبکہ تیرہ سیریز انگلینڈ کے نام رہیں ۔ ایک سیریز ڈرا ہوئی ۔ مجموعی طور پر اب تک دونوں ممالک کے درمیان 90 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے جن میں پاکستان 32 انگلینڈ 55 میچز میں فاتح رہا۔ تین میچز کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ انگلش ٹیم 12ویں مرتبہ پاکستان کیخلاف ہوم سیریز میں مد مقابل ہوگی۔ انگلینڈ کی سرزمین پر کھیلی گئی 11 ون ڈے سیریز میں پاکستان صرف ایک مرتبہ فاتح رہا جبکہ انگلینڈ نے نو ہوم سریز میں کامیابی سمیٹی ۔ ایک سریز ڈرا ہوئی۔ انگلینڈ او رپاکستان کے درمیان انگلینڈ کی سرزمین پر آخری سیریز مئی 2019 ء میں کھیلی گئی ۔2019ء میں اوول میں کھیلا جانیوالا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم 12 رنز ٗ تیسرے میچ میں چھ وکٹ ٗ چوتھے میں تین وکٹ اور پانچویں میچ میں انگلینڈ نے 56 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس سیریز کے دوران انگلینڈ کی طرف سے جوز بٹلر ٗ جونی بیرسٹو اور جسین رائے نے سنچریاں بنائیں جبکہ پاکستان کی طرف سے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے فخر زمان ٗ امام الحق اور بابر اعظم نے سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا ۔ دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے کرکٹ کا پہلا میچ 31 اگست 1974 کو ٹرینٹ برج میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے یکطرفہ طور پر سات وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف سب سے زیادہ سکور1998 ء میں شارجہ کپ میں پانچ وکٹوں پر 323 رنز بنا کر کیا تھا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے 1992ء میں نوٹھنگم کے میدان میں سات وکٹوں پر 363 رنز بنائے تھے ۔ پاکستان کیخلاف 1996ء میں انگلینڈ کے اوپنر نک نائٹٹ بیٹ کیری کرچکے ہیں وہ 125 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ انگلینڈ کے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن کو2003 ء میں پاکستان کیخلاف ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی حنیف محمد ٗ آصف اقبال ٗ جاوید برکی اور انضمام الحق تین تین ٗ جاوید میانداد ٗ ہارون رشید ٗ محمد یوسف ٗ ظہیر عباس دو ٗ دو سنچریاں بناچکے ہیں۔  1978 ء میں انگلینڈ کے دورے کے دوران انگلش بائولر وں نے عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے مانچسٹر کے میدان میں پاکستانی ٹیم کو صرف85رنز پر پیولین جانے پر مجبور کردیا تھاجبکہ پانچوں ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم یوں میچز کے دوران صرف74 رنز بنا سکی تھی۔ پاکستان کی طرف سے ٹیم کے موجودہ کوچ اور مایہ نازفاسٹ بائولر وقار یونس ٗ جون 2001 ء میں لیڈز کے مقام پر تباہ کن بائولن کرتے ہوئے 36 رنز پر سات وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔ موجودہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تین ٹی  20 میچز بھی کھیلے جائیں گے ۔ جو 16 ٗ 18 اور 20جولائی کو کھیلے جائیں گے ۔ 21جولائی کو پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ ہو جائیگی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور پانچ ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن