کراچی (نیوزرپورٹر) کورونا ایس او پیز سے متعلق سندھ حکومت نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ نیا حکم نامہ ریسٹورنٹ، سینما اور شادی ہال کے لیے جاری کیا گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ، شادی ہال، سنیما ہال میں داخلہ کورونا ویکسینیشن سے مشروط ہوگا، ویکسنیشن نہ کرانے والوں کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے ریسٹورنٹ اور شادی ہالز میں داخلے کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا تھا۔ ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ میڈیکل آپریشن، نوکریوں کے ٹیسٹ یا انٹرویوز کیلئے بھی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر او پی ڈیز میں آنیکی اجازت نہیں ہوگی، سرٹیفکیٹ لازمی ہونے کا اطلاق نجی و سرکاری اسپتالوں پر ہوگا۔ ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ نوکریوں کیلئے ٹیسٹ ،انٹرویو سے پہلے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا تمام نجی و سرکاری اداریامیدواروں کیسرٹیفکیٹ چیک کرنیکیپابندہوں گے صرف وہی امیدوارٹیسٹ یا انٹرویو دے سکے گا جو ویکسی نیٹڈ ہو گا۔
سندھ ریسٹورینٹ سینما اور شادی ہالوں میں بغیر ویکسی نیشن داخلے پر پابندی
Jul 11, 2021