خیبر پی کے پولیس قانون کی خلاف ور زی کر رہی ہے: سپریم کورٹ

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے خیبرپی کے پولیس کی ناقص تفتیش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ خیبرپی کے پولیس ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ صوبائی پولیس متعدد بار سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے اسلحہ برآمدی کیس کے ملزم گل رحمان کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ متعدد بار عدالت کے پی کے پولیس کے چالان جمع کرانے میں تاخیر کا نوٹس لے چکی ہے۔ چالان پیش نہ کرنے سے فوجداری مقدمے کا ٹرائل مکمل نہیں ہو پاتا۔ چالان پیشی میں تاخیر کے معاملے پر چیف سیکرٹری کے پی صوبائی آئی جی سے میٹنگ کریں۔ میٹنگ میں اگر خیبرپی کے حکومت کی طرف سے رپورٹ جمع نہ کرائی گئی تو عدالت مناسب حکم جاری کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...