آزاد کشمیر میں 2بچے بڑوں کی کرپشن بچانے نکلے ہیں فواد چودھری

ایبٹ آباد، اسلام آباد(اے پی پی+ نامہ نگار)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں دو بچے اپنے ابووئوں کی کرپشن بچانے نکلے ہیں۔ بلاول اور مریم نواز کو کشمیر کی تاریخ کا پتا ہی نہیں۔ جنہوں نے کبھی اپنے ہاتھ سے ایک روپیہ تک نہیں کمایا وہ ملکی معیشت کیا چلائیں گے۔ (ن) لیگ اور پی پی پی میں بادشاہت کا کلچر ہے۔ (ن) لیگ جب اقتدار چھوڑ کر گئی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔ آج پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے قوم کو ایک نئی منزل سے روشناس کرانا ہے۔ عمران خان نے پہلے پاکستان میں ان بتوں کو توڑا، پھر گلگت بلتستان میں انہیں شکست دی۔ اب انشاء اللہ کشمیر بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو تقریریں تو کر رہے ہیں لیکن ان دونوں کو کشمیر کی تاریخ کا پتہ ہی نہیں، یہ نہیں جانتے کہ کشمیر کے ساتھ پاکستان کے لوگوں کی وابستگی کیا ہے۔ مریم نواز وہی ہیں جن کے گھر شادی کی تقریب میں مودی بھنگڑے ڈال رہے تھے۔ وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے مرحوم احمد ندیم قاسمی کی پندرہویں برسی پر ان کے اشعار کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جائوں گا، میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جائوں گا، زندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں ندیم، بجھ تو جائوں گا مگر صبح تو کر جائوں گا۔‘‘ فواد چودھری نے گریڈ ڈیمو کریٹک الائونس کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگاڑا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...