نمبرداری نظام دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے: ڈی سی مظفر گڑھ

مظفرگڑھ(خبرنگار)ڈپٹی کمشنرانجینئرامجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو محکمہ ریونیوکو پہلے سے زیادہ فعال کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور ہم ساتھ کھڑے ہیں، محکمہ ریونیو کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے نمبرداری نظام کو دوبارہ بحال کیا جارہا ہے جس میں قانون کے مطابق نمبرداروں کو اختیارات دئیے جائیں گے یہ بات انہو ں نے محکمہ ریونیو کے زیراہتمام نمبرداروں کے ایک کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو میں نمبر دار کا ایک اہم کردار رہا ہے۔ نمبر دار علاقے کا ایک معزز شخص ہوتا ہے جوسرکار کا خیر خواہ ہوتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہم بھی نمبر دار کو وہ عزت دینا چاہتے ہیں جو قانون اور معاشرہ ان کو دیتا ہے۔ نمبردار عوام میں اپنا اعتماد بحال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں نمبرداروں کی خالی آسامیوں پر میرٹ پر نمبردار لگائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن