کشمیری قوم بھی نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے: مدثر قیوم ناہرا

Jul 11, 2021

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) آزاد کشمیر اسمبلی کے ایل اے 35 جموں 2 سے  امیدوار چوہدری محمد اسماعیل گجر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں  سینئر رہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا  نے سابق ایم پی اے چوہدری عبدالرحمن گجر  کے  ہمرا ہ قلعہ مصطفے آباد ،تتلے عالی، گرمولہ ورکاں مجوجک اور دیگر  دیہات کا دورہ کیا  حاجی مدثر قیوم ناہرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم بھی میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے ،پی ٹی آئی کو عبرتناک انجام سے دوچار ہونا پڑے گا چوہدری محمد اسماعیل گجر نے کہا کہ کشمیری عوام کی طاقت سے مقبوضہ کشمیر بھی جلد آزاد ہو گا جس کیلئے  انتخابی نشان شیر پر مہر ضروری ہے۔ دریں اثناء  گاؤں کھرکاں کے ڈیرہ جموں والا کے رہائشیوں سردار محمد ظہیر عباس خان سردار محمد صدیق خان سردار محمد ریاست خان مولوی سردار محمد شریف خان  سردار محمد الیاس خان راجہ حاجی فہد خان راجہ حاجی بشیر خان سردار سرور خان سردار شبیر خان سمیت پورے ڈیرے نے ان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔

مزیدخبریں