صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت+خبرنگار ) موجود حکومت کی پالیسیوں سے ملک میں مہنگائی ٗ بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہوا بہتر پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی بحران سے نکل کر ترقی راہ پر گامز ن ہو چکا ۔ عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں۔ 25جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کشمیر میں ہونیوالے الیکشن میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کریگی ۔ ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار رئیس محبوب احمد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 178اور 180سمیت یونین کونسل نواز آباداور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس دوران محمد اقبال جتوئی سے بھی ملاقات کی اور کہاکہ سی پیک سے لیکر آپ کے علاقے تک 0.75کلو میٹر میٹل روڈ کی منظوری دیدی جس پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائیگا ۔