’ابّو جان! آپکا بیٹا آپکو بہت یاد ک ر رہا ہے‘شعیب ملک والد کی یاد میں غمزدہ

 ملتان (سپور ٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈ شعیب ملک اپنے مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے غمزدہ ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 39 سالہ شعیب ملک نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے والد کی قبر پر حاضری دے رہے ہیں اور ہاتھ اْٹھائے اْن کے لیے دْعائے مغفرت کر رہے ہیں۔ شعیب ملک نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میرے والد، میرے ہیرو، میرا چمکتا ہوا ستارہ، کاش! آپ میرے ساتھ ہوتے،ابّو جان! آپ کا بیٹا آپ کو بہت یاد کررہا ہے‘‘۔سابق کپتان کے رنجیدہ ٹویٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد اْنہیں حوصلہ دیتی ہوئے نظر آئی۔ یاد رہے کہ شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010ئ￿  میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اْن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں ہوئی تھی جب کہ ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔ کھیلوں کی دْنیا کے اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جو اکتوبر 2018ئ￿  میں پیدا ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن