پاکستان کو ایسٹرازینیکا کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں آئندہ ہفتے ملنے کا امکان

Jul 11, 2021 | 15:41

ویب ڈیسک

اسلام آباد :پاکستان کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایسٹرازینیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں آئندہ ہفتے ملنے کا امکان ہے۔
وزارت صحت کے مطابق پاکستان کو ایسٹرازینیکا کی خوراکیں کوویکس کے تحت ملیں گی۔پاکستان کو کوویکس کے تحت ملنے والی انسداد کورونا ویکسین کی یہ چوتھی کھیپ ہوگی۔
کوویکس کے تحت پاکستان کو اس سے پہلے انسداد کورونا ویکسین کی 3 مختلف ویکسین کی کھیپ مل چکی ہیں۔پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 2 کروڑ 90 لاکھ ویکسین کی خوراکیں آچکی ہیں ۔اس سے پہلے پاکستان کو کوویکس کی طرف سے پہلی کھیپ آسٹرازنیکا ویکسین، دوسری ایک لاکھ 6 ہزار فائزر ویکسین کی ڈوز اور تیسری امریکا کی طرف سے عطیہ کی گئی 25 لاکھ موڈرونا ویکسین کوویکس سہولت کے تحت ملی چکی ہے۔
واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی اور ایسٹرا زینیکا کی تیار کردہ ویکسین کورونا وائرس کی برطانیہ میں دریافت ہونے والی نئی قسم کے خلاف بھی بہت زیادہ مؤثر ہے۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

ویکسین ٹرائل کے سربراہ پروفیسر اینڈریو پولارڈ نے بتایا کہ برطانیہ میں ہماری ویکسین کے ٹرائلز کے ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ویکسین پرانی قسم کی طرح بی 1.1.7 کے خلاف بھی اتنی ہی مؤثر ہے، جتنی وائرس کی پرانی قسم کے خلاف تھی۔
اس تحقیق کے نتائج کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے بلکہ پری پرنٹ سرور میں جاری کیے گئے ہیں۔ نتائج میں بھی ایک حالیہ تجزیے کی تفصیلات بھی شامل کیں گئی ہیں۔تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکسین کا ایک ڈوز کوروناکے شکار افراد میں وائرس کے جھڑنے کا دورانیہ مختصر اور وائرل لوڈ کو کم کرسکتی ہے، جس سے وائرس کے آگے پھیلاؤ میں بھی کمی آئے گی۔

مزیدخبریں