کورونا کی چھٹی لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹے میں 2 مریض جاں بحق، مزید 371 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹےکے دوران15 ہزار 38 کوروناٹیسٹ کیےگئے جبکہ کورونامثبت کیسزکی شرح 2.47 فیصدرہی۔ ملک بھرمیں کوروناسےمزید 2 اموات ہوئیں جبکہ وائرس سےمتاثر 140 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا جبکہ 502 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔