سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے جس کے بعد صدر اور وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نےصدر اور وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک صدارتی محل کا قبضہ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بول کر قبضہ کرلیا تھا۔ مظاہرین کے حملے سے پہلے صدر اور وزیراعظم کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔