ملک میں امن وامان کی صورتحال بڑی حد تک بہتر ہوئی ہے،راناثناء اللہ

Jul 11, 2022 | 13:02

ویب ڈیسک

وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہاہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال بڑی حد تک بہتر ہوئی ہے جو اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی میں مددگارثابت ہوگی۔فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک میں کم آمدنی والے افرادکوریلیف کی فراہمی ،مہنگائی میں کمی کرنے اورمعیشت کے استحکام کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ حکومت نے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوگی اورملک کو ترقی کی شاہراہ پرگامزن کرے گی۔انہوں نے کہاکہ انتخابات آزادنہ، منصفانہ اورشفاف طریقے سے ہوں گے اور حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گی۔
 

مزیدخبریں