لاہور(نامہ نگار)شفیق آباد پولیس نے 3 رکنی ڈکیت اور موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شفیق آباد پولیس نے ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان اشفاق، جمیل اور شہروز کو گرفتار کر ک ان کے قبضے سے ایک لاکھ 80 ہزار رقم، 10 موبائل فون، ایک موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا کہ ملزماں شہریوں سے اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرتے تھے۔دوران تفتیش ملزمان نے غازی آباد اورشفیق آباد سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔