ڈکیت گینگ میں شامل سابق پولیس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار 

Jul 11, 2023


لاہور(نامہ نگار) لیاقت آباد پولیس نے ڈکیت گینگ میں شامل سابق پولیس اہلکار کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق انچارچ انویسٹی گیشن تھانہ لیاقت آباد خالد یعقوب گورسی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ماڈل کالونی قبرستان سے 2 رکنی ڈکیت گینگ عامر اور شہزاد کو گرفتار کر کے ملزمان سے پستول، 2 لاکھ نقدی، 2 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قبرستان میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ابتدائی تحقیقات میں ملزم عامر نے بتایا وہ ایس پی یو راولپنڈی پولیس کا سابق کا اہلکار ہے اور 2 سال قبل اسے نوکری سے برخواست کیا جاچکا ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور نے انچارچ انویسٹی گیشن تھانہ لیاقت آباد خالد یعقوب گورسی اور ان کی ٹےم کے لئے نقد انعام اور تعرےفی اسناد کا اعلان کےا ہے ۔

مزیدخبریں