لاہور(نامہ نگار) گلشن اقبال پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کے 2 ارکان گرفتارکر لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چور و جھپٹا گینگ کے 2 ارکان زاہد اور معین کو گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے6موٹرسائیکلیں، پستول وگولیاں۔30 ہزار روپے نقدی اور 3موبائل فون برآمدکر لئے ہیں۔پولیس کو کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔