24گھنٹوں میں 1089 ٹریفک حادثات میں 32 افراد جاں بحق ، 1107 زخمی 


لاہور(نامہ نگار) صوبہ بھرمیں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1089 ٹریفک حادثات میں 32 افراد جاں بحق جبکہ 1107 زخمی ہوئے ہیں۔ان ٹریفک حادثات میں 549ڈرائیوز،44 کم عمر ڈرائیور، 457 مسافر اور113 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ جن میں صوبائی دارالحکومت لاہور 224متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان، 86حادثات میں 84متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ فیصل آباد 69 حادثات میں 68 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے کل1107متاثرین میں 895مرد اور244خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 236افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور597افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ306 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1118موٹرسائیکلز،60 آٹو رکشے،114 کاریں،29وین،9 مسافر بسیں، 22ٹرک اور113 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...