سی سی پی او ،کمشنر لاہور کی زیرصدارت امن کمیٹی کااجلاس،سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال


لاہور(نامہ نگار) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ٹاو¿ن ہال میں لاہور ڈویژن کی امن کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز الپا، ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور، ڈپٹی کمشنر ننکانہ رفیق احسن، ڈی پی او ننکانہ صاحب صاعدعزیز، ڈی پی او قصور طارق عزیز، ایس پی سکیورٹی عبدلوہاب سمیت ڈویژنل ایس پیز اور متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، امن کمیٹی کے ممبران، مجالس اور جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز بھی شریک تھے۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن عامہ اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران صوبائی دارالحکومت کے ہاٹ سپاٹس کی کڑی نگرانی اورحساس مقامات کے گرد و نواح میں سرچ اینڈ سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو جاری رکھا جائے گا۔اجلاس میں امام بارگاہوں پر مورچوں، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں امن کمیٹیوں کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔امن کمیٹی کے ممبران نے منتظمین اعزاداری جلوس، متولیوں، لائسنس ہولڈرز نے سی سی پی او لاہور کو محرم الحرام میں قیام امن کیلئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...