کاہنہ(نامہ نگار)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے حلقہ میں لیسکو والے بے لگام‘ لیسکو سب ڈویژن کاہنہ نے ہرصارف کو کئی سو یونٹ اضافی ڈال دیئے۔ عوام نے فیروز پور روڈ بند کر دی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ عوام کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں اتنا زیادہ بل بھیج دیا گیا جو ہم ادانہیں کرسکتے اور ایس ڈی او دفتر سے غائب ہے اور عملہ کہہ رہا ہے کہ اس بل کو جمع کروائیں اگلی بار ٹھیک ہو جائے گا۔ ایک سائل کا کہنا تھا کہ میرا پانچ ماہ سے گھر بند ہے اور مجھے بھی 400 یونٹ اضافی ڈال دیئے گئے‘ جب ایس ڈی او سے مو¿©قف جاننے کی کوشیش کی تو اس نے کہا کہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے ۔ میٹر ریڈرز کا کہناہے کہ ایس ڈی او ملک وقاص نے ہمیں خود کہا ہے کہ ہر کسی کو اضافی یونٹ ڈالوں میں دیکھ لوں گا۔ اب نہ تو عوام کے بل ٹھیک کئے جارہے ہیں اور نہ ہی مسائل پر کوئی سیاستدان عوام کی مدد کرنے کو تیار ہے۔