بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کےخلاف سخت کریک ڈاو¿ن جاری،6 ہزار موٹر سائیکلیں بند

Jul 11, 2023


لاہور(نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس کا صوبائی دارالحکومت لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ گزشتہ 5 روزسے جاری ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 5 دنوں میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے 66 ہزار 910 موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ بغیر کاغذات 6 ہزار موٹر سائیکلیں مختلف ٹریفک سیکٹرز میں بند کی گئی ہیں۔ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

مزیدخبریں