لاہور(نامہ نگار))قلعہ گجر سنگھ کے علاقے مےں بوہڑ والا چوک کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق55 سالہ نامعلوم شخص بوہڑ والا چوک کے قریب سڑک کنارے مردہ حالت میں پایا گیاہے ۔جس کی تاحال شناخت نہےں ہو سکی ہے۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی ہے ۔جبکہ کاہنہ کے علاقے 5نمبر سٹاپ کے قریب 40سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔پولیس نے لاش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے ورثاءکی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ متوفی نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا ہے اور اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔